اسلام آباد۔ پاکستان ایسو سی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری انڈسٹری کے زیر اہتمام دوسر ی انویسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو گزشتہ روز جدہ ہلٹن ہوٹل میںمنعقد ہوئی۔جس کا افتتاح مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید نے کیا اس موقع پر پاکستان ایسو سی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری انڈسٹری کے بانی خورشید برلاس،چیئرمین فہد برلاس،سعدیہ خان ،قونصل جنرل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ،جدہ ابراہیم بخش ڈائریکٹر جدہ وژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنس بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین PAEI فہد برلاس مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کامیاب انویسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو میں کامیابی میں سعودی عرب اور قونصل جنرل خالد مجید کے تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ا س کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا ۔ اور اس کامیابی کا سہرا ان کے سر ہے ۔
دوسر ی انویسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو میں اعلی سعودی وزراء سمیت تقریبا چار ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔خورشید برلاس نے تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور ٹریڈ پالیسی میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اپنے خطاب میںقونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ دوسری انوسٹمنٹ کانفرنس پاک سعودیہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایسی کانفرنسز کا ہونا بہت صروری ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، سفارتی اور کاروباری سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اس کانفرنس سے پاکستانی معیشت پر دیرپا اثرات مرتب ہونگے۔ سرمایہ کاری بڑھے گی۔دیگر مقررین جن میں سید ایچ کاظمی، نعیم وڑائچ، سردار طاہر محمود،عتیق الرحمن اور دیگر مقررین نے سیاحت،تعلیم ،رئیل اسٹیٹ، سول ایوی ایشن،پاور اینڈ انرجی ، معدنیات سے وابستہ شخصیات نے خطاب کیا ۔ اپنے خصوصی بات چیت کے دورران سعدیہ خان ،قونصل جنرل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ،جدہ نے سیاحت، تعلیم ، میڈیکل، سول ایوی ایشن،پاور انرجی ، قدرتی وسائل و دیگر صنعتوں بارے دی جانیوالی تجاویز پر بھی اظہار خیال کیا۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستانی اعلی کارکردگی کے حامل شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے