زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں بہتری دیکھنے کو ملی۔ روس کی جانب سے پاکستان کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی توقعات، دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ بینکاری نظام کے آغاز کی خبریں اور افراط زر کی شرح کا 4.9 فیصد کی کم ترین سطح پر آنا جیسے عوامل کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر کا نرخ 278 روپے سے کم ہو کر 277 روپے کے قریب آ گیا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 279 روپے سے نیچے آگیا۔