چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو شاندار انداز میں شکست دے دی۔ ڈی ایچ اے گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 5.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کے کامران اختر نے 21 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ بابر علی نے 14 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے، جس کی بدولت پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 94 رنز بنا سکی۔ نیپال کی جانب سے دروگا نے 42 گیندوں پر 40 رنز بنائے جبکہ رامیض نے 30 گیندوں پر 17 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کی تھی، جبکہ بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کی تھی۔
دوسرا سیمی فائنل بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان دوپہر ایک بجے شیڈول ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔