امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری تنازعہ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ اس بیان کے ساتھ ہی ریاست مشی گن کے عرب اکثریتی شہر ڈیربورن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطینی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
امریکی انتخابات کے دن قریب آتے ہی، ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس دونوں ہی فیصلہ کن ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ انتخابی مہم کی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، مشی گن کے عرب اکثریتی علاقے میں ڈیموکریٹس کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کے خلاف عدم اطمینان کی وجہ سے ووٹرز کی رائے تقسیم ہو چکی ہے۔ اسی دوران، ٹرمپ کی ریلی میں موجود ہجوم میں “یو ایس اے” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے سنائی دیے گئے۔ مقامی ووٹرز کا کہنا ہے کہ مشی گن میں مسلمان ووٹرز نتائج میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، غزہ جنگ پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف ناراض عرب ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں کملا ہیرس کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹرمپ عرب نژاد امریکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔