واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر براہ راست حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے اور اسے جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
اپنے بیان میں بائیڈن نے اسرائیل کی ہر سطح پر مکمل حمایت کا عزم کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیلی دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات سے امریکی نیشنل سیکیورٹی ٹیم اسرائیلی دفاعی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور اسرائیلی حکام کو دفاعی تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس بھی شریک تھیں۔