مسلسل بارشوں نے سڑکوں کو تالاب کی مانند بنا دیا، جبکہ پلوں کی تباہی اور لاکھوں لوگوں کی بجلی سے محرومی نے صورت حال کو مزید بگاڑ دیا۔ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا، جس کے باعث لوگوں کو معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مالی نقصان کا تخمینہ 100 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 90 سے زیادہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے، جس کی تکمیل میں 5 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طوفان کے ختم ہونے تک ساحلوں پر نہ جائیں۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورت حال کا سامنا کیا جا سکے۔