ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی سابقہ شریک حیات کرن راؤ کی ہدایتکاری میں تخلیق کردہ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم فیڈریشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ‘لاپتہ لیڈیز’ کو آسکر ایوارڈز 2025 میں بین الاقوامی فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس فلم کو 12 ہندی، 6 تامل، اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
کرن راؤ نے قبل ازیں ایک گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ان کی فلم آسکر کے لیے نامزد ہوتی ہے تو یہ ان کے لیے ایک خواب کی تکمیل ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ آسکر ایوارڈز کی انتظامیہ ‘لاپتہ لیڈیز’ پر غور کرے گی اور بہترین فلم کو منتخب کیا جائے گا۔
فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے، جس میں اداکاراؤں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جس کی دلہن ٹرین میں گم ہو جاتی ہے، اور وہ ایک دوسری دلہن کو گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر اپنے ساتھ گھر لے آتا ہے۔
یاد رہے کہ ‘لاپتہ لیڈیز’ یکم مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جسے عامر خان، کرن راؤ، اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔