ایک سائنسی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کے اثرات سے بچنے کے لیے کتنی ورزش کی ضرورت ہے۔
اس تحقیق میں ہزاروں شرکا کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس کے نتائج سے پتہ چلا کہ روزانہ 30 سے 40 منٹ کی معتدل تا بھرپور ورزش موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہے، جو طویل بیٹھنے کی عادت کے نتیجے میں بڑھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، اگر کوئی شخص روزانہ تقریباً 40 منٹ تک اعتدال یا بھرپور شدت کی جسمانی سرگرمی کرتا ہے، تو یہ تقریباً 10 گھنٹے تک بیٹھے رہنے کے نقصانات کو متوازن کر سکتا ہے۔
محققین نے وضاحت کی کہ زیادہ وقت بیٹھے رہنے والے افراد میں روزانہ 30 سے 40 منٹ کی معتدل یا بھرپور شدت والی جسمانی سرگرمی کرنے سے موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا ہے جتنا کہ ان لوگوں میں جو زیادہ دیر تک نہیں بیٹھتے۔