پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے۔یہ احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے تھے، تاہم اب ان کی ہدایات پر نظر بندی منسوخ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے 30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے تھے۔پولیس نے جلسے کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، اور ان میں سے کئی کو نظر بندی کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔نظر بندی کے احکامات کی واپسی کے بعد تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔