اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق، ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اپنی ٹیکس ریٹرن ہر صورت فائل کر دیں، کیونکہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں، جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔