اسلام آباد۔ Build Your Dream (BYD)، جو دنیا کی سب سے بڑی نیو انرجی وہیکل برانڈ ہے، پاکستان میں باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے
Mega Motor Company اور BYD ایک براہ راست نشریات کے ذریعےNEV برانڈ کا تعارف کر ا دیا ہے جوملکی معیشت کی بہتری کیلئے ایک سنگ میل اقدام ہے
BYD کے بل بورڈ پاکستان کے بڑے شہروں میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کمپنیوں کیشراکت داری کا مقصد مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ-ان ہائبریڈ الیکٹرک گاڑیوں کی ایک لائن لانچ کرنا ہے تاکہ ماحول دوست اور پائیدار نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی طلب کا جواب دیا جا سکے۔
پاکستانی مارکیٹ میں BYD کا آنا ایک اہم پیش رفت ہے۔ 2022 اور 2023 میں، یہ کمپنی تیزی سے عالمی نیو انرجی وہیکل کی فروخت کی درجہ بندی میں سر فہرست رہی ہے۔ BYD کی جدیدیت کی تاریخ اور پائیدار نقل و حمل کے لیے عزم اسے خطے کی کار صنعت کو بدلنے کی پوزیشن میں رکھتا ہے۔
مئی 2021 میں اپنے ایک ملین نیو انرجی وہیکل کی تیاری کے بعد، BYD نے ریکارڈ توڑنا جاری رکھا ہے۔ اس کمپنی نے صرف تین سال سے بھی کم عرصے میں 8 ملین گاڑیاں تیار کر لی ہیں
جس سے اس کی عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں قیادت کی حیثیت مضبوط ہوئی ہے۔
پاکستان میں آنے والے لانچ کے دوران BYD کی تازہ ترین ماڈلز کی ایک رینج دکھائی جائے گی، جو صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی سمت کا ابتدائی جائزہ فراہم کرے گی۔