اسلام آباد۔چیئرمین یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی مختلف میدانوں میں صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مکمل حمایت فراہم کرے گی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت کا مرکز نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ان کے اقدامات میں ملک میں کھیلوں کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اورا س ٹیلنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے تا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع مل سکے۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی طرح صوبائی حکومتوں کو بھی اس صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تا کہ کھیلوں کے فروغ میں مدد مل سکے ۔