راولپنڈی۔پاک فوج نے سیاسی مفادات کی ایماءپرعدم استحکام کی کوششوں میں ملوث تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل میں مزید تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں
ان افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف ان کے اقدامات کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔
بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جو سیاسی مفادات کی ایماءپر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئے،گرفتار افسران میں دو بریگیڈیر ایک کرنل شامل ہیں
برگیڈیئر (ر) غفار ،برگیڈیئر (ر) نعیم جبکہ کرنل(ر) عاصم گرفتار فسران میں شامل ہیں، تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے
،تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے
دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئر صاحبان کا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے۔