اسلام آباد — وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اپنے عزم اور کوشش سے ملک کی تقدیر بدلنے کا عہد کریں۔
آج ہمیں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کرنا چاہیے۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباددی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان اپنے عزم اور محنت سے ملک کی تقدیر بدلنے کا عہد کریں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آج ہمیں سب کو پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کرنا ہوگا۔
ارض پاک کی بنیادوں میں ہجرت کرنے والوں کا خون ہم سب پر قرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس یوم آزادی کو یادگار بناتے ہوئے ہر پاکستانی، خصوصاً نوجوان، میدان عمل میں اترے، نوجوانوں سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔