مظفر آباد۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے
قائد اعظم کی مدبرانہ اور بے لوث قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی نظریاتی اسلامی مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی
پاکستان کا قیام برصغیر جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں کی اجتماعی قومی امنگوں اور آرزوں کا مظہر ہے۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ 14اگست1947 ایک تاریخ ساز دن تھا،یوم آزادی ہمارے اسلاف کی اس جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
بھارت مقبوضہ کشمیر کی عوا م کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتا ہے،یہ دن ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کے عزم و حوصلہ کو جلا بخشتا ہے۔
جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کی جانب سے دی گی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
حکومت پاکستان ،عوام اور پاک فوج کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی غیر قانونی قبضے سے آزاد ہو گا۔