اسلام آباد۔اوگرا کے بروقت اقدامات اور حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے پنو عاقل ایک بڑی تباہی سے بچ گیا
ترجمان عمران غزنوی کے مطابق پنو عاقل اور گردونواح میں ایل پی جی میںکاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 گیس کی غیر قانونی ملاوٹ کے تمام مقامات ،کامیابی سے سیل کر دیئے گئے
ایل پی جی گیس میں CO2 مکسنگ کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان کا ذریعہ بن سکتی تھی
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے اوگرا کی انفورسمنٹ، لیگل اور ایل پی جی ٹیموں کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ سے قیمتی جانوں کی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔