اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ طور پر قیام عمل میں لایا ہے، جو مؤثر پالیسی سازی، جدید مالیاتی نظام کی ترقی اور محفوظ اقتصادی ڈھانچے کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ بلال بن ثاقب کو کونسل کا چیف ایڈوائزر اور سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلال ثاقب بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس اقدام کی قیادت کریں گے۔
وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے بورڈ ممبران میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی سیکریٹری شامل ہیں۔
کونسل کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات تیار کرے گی، اور عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں سے روابط قائم کر کے عالمی معیار کی اپنانے کی تجاویز دے گی۔
وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ کونسل مالیاتی ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور بلاک چین ڈویلپرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دینے کے لیے تجاویز فراہم کرے گی۔
کونسل صارفین کے تحفظ اور مالی سلامتی کے لیے مضبوط قانونی اور تعمیلی فریم ورک تیار کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام ملک میں مالیاتی اور تکنیکی ترقی کا نیا دور شروع کرے گا اور یہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔