ایئر انڈیا نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ طیارے کے بیت الخلا کو صرف اس کے اصل مقصد کے لیے استعمال کریں، تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک پرواز میں کپڑے اور دیگر غیر متعلقہ اشیاء کی وجہ سے ٹوائلٹ بند ہوگئے، جس کے نتیجے میں طیارے کو واپس لوٹنا پڑا۔
شکاگو سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI126 کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب طیارے کے 12 میں سے 8 بیت الخلاء بند ہوگئے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو واپس موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لینڈنگ کے بعد عملے نے پایا کہ ٹوائلٹ کی بندش کی وجہ پلاسٹک کے تھیلے، کپڑے اور دیگر ناپسندیدہ اشیاء تھیں۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے ٹائمز آف انڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایئرلائن تمام مسافروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بیت الخلا کو صرف اس مقصد کے لیے استعمال کریں جس کے لیے وہ بنائے گئے ہیں، تاکہ آئندہ اس طرح کی پریشانیوں سے بچا جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔