باکو: آذربائیجان اور آرمینیا نے چار دہائیوں پر محیط تنازع ختم کرنے اور امن معاہدہ طے کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امن معاہدے کا مسودہ مکمل کرلیا گیا ہے اور ان کی حکومت دستخط کے لیے آذربائیجان سے تاریخ اور مقام طے کرنے پر مشاورت کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب، آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کے متن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ دیرینہ تنازع کے خاتمے اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہیں۔
تاہم، معاہدے پر دستخط کی حتمی تاریخ تاحال غیر واضح ہے، کیونکہ آذربائیجان نے اس کے لیے آرمینیا کے آئین میں تبدیلی کو شرط قرار دیا ہے، جس میں متنازعہ سرحدی دعوے شامل ہیں۔
ادھر، آرمینیا نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی ضرورت ضرور ہے، مگر اس کے لیے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ 1980 کی دہائی کے آخر میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نیگورنو-کاراباخ کے متنازعہ علاقے پر جنگ چھڑ گئی تھی، جو کئی سالوں تک جاری رہی اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بنی رہی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔