کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے تحت فروری 2025 کے دوران 3,046 نئی کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔
ایس ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فروری میں رجسٹریشن کے اس اضافے کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2,46,608 تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستان کے کاروباری ماحول پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی واضح علامت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 99.9 فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا رہی ہے، جو کمیشن کے جدید اور مؤثر ریگولیٹری نظام کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اقدام ملک میں شفافیت کے فروغ اور کاروباری سہولتوں میں بہتری کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے عزم کا مظہر ہے۔
نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں پر مشتمل تھیں، جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ایک فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ مزید برآں، 3 فیصد کا تعلق عوامی غیر فہرست شدہ کمپنیوں، غیر منافع بخش اداروں، تجارتی تنظیموں اور محدود ذمہ داری شراکت داریوں (ایل ایل پی) سے تھا۔
علاوہ ازیں، 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنا کاروباری نیٹ ورک قائم کیا ہے، جبکہ مختلف صنعتی شعبوں میں نمایاں سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ملک میں کاروباری ترقی کے مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔