بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم “نادانیاں” آئندہ ماہ ریلیز کے لیے تیار ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا نے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ 7 مارچ کا اعلان کیا ہے۔
یہ فلم ابراہیم علی خان کا ڈیبیو پروجیکٹ ہے، جس کے لیے مداح بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ انہیں والد سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جا رہا ہے۔
فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ “کچھ کچھ ہوتا ہے” کی مشہور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ ایک بار پھر اپنے یادگار کردار “مسز بریگینزا” کے روپ میں نظر آئیں گی۔
“نادانیاں” میں ڈرامہ اور رومانس کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے، تاہم فلم میں مزید کیا نیا ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے 7 مارچ تک انتظار کرنا ہوگا! 🎬✨
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔