راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا
بھارتی پولیس نے متنازع بیانات اور یوٹیوب شو میں شرکت کے معاملے پر اداکارہ راکھی ساونت کو تھانے میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
راکھی ساونت حالیہ دنوں مفتی قوی سے شادی کے دعوے اور دیگر بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے غیر متوقع طور پر پاکستانی ٹیم کی حمایت کی تھی، جس پر بھارتی عوام نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مہاراشٹر سائبر سیل کے آئی جی یشاسوی یادو کے مطابق، راکھی ساونت کو 27 فروری کو حکام کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں ایک یوٹیوب شو میں ہونے والی غیر اخلاقی گفتگو کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے بلایا ہے۔
یہ شو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کا شکار ہے، تاہم راکھی ساونت اس میں بطور مہمان شریک ہو چکی ہیں۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ دبئی سے ممبئی آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی یا نہیں۔
اس سے قبل، پولیس اسی نوعیت کے الزامات پر یوٹیوبرز رنویر اللہ آبادیا، آشیچ چندلانی، اور اپوروا ماکھیا کو بھی تفتیش کے لیے طلب کر چکی ہے۔ اگر راکھی ساونت پیش نہ ہوئیں، تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔