پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آخرکار اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کر دی۔
گزشتہ روز سے دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، تاہم ماورا نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
اداکارہ نے امیر گیلانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “بالآخر، اس ہنگامے کے دوران میں نے تمہیں حاصل کرلیا۔” ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا۔
ماورا نے اپنی پوسٹ میں 5 فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے “بسم اللہ” بھی تحریر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز 5 فروری سے ہوا۔
اس سے قبل، سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں۔ تاہم، اداکارہ کے باضابطہ اعلان کے بعد مداح خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں نئی زندگی کی شروعات پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔