پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی میں ایک شاندار کنسرٹ میں پرفارم کیا، جس میں ان کے گانوں نے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ یہ کنسرٹ عاطف اسلم کے لئے ایک کامیاب تقریب ثابت ہوا، جس میں ان کی پرفارمنس نے ناظرین کے دلوں کو جیت لیا۔
کنسرٹ کے بعد، عاطف اسلم نے بھارتی ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار جیسن درولو کے ساتھ ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔ تینوں سپر اسٹارز دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظر آئے، اور اس ملاقات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید یہ ملاقات کسی بڑے میوزک پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہو۔
ہنی سنگھ نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کو “سرحدوں سے بالاتر بھائی” قرار دیا، جس سے دونوں کے درمیان گہری دوستی کا اظہار ہوا۔ عاطف اسلم نے بھی اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے کنسرٹ کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں ان کا “دل سے رے” (شاہ رخ خان کی فلم دل سے کا مشہور گانا) گانے کا کلپ بھی شامل تھا، جو مداحوں کے لئے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا۔
مداحوں کا جوش اور تجسس بے حد بڑھ چکا ہے کہ آیا یہ تینوں عالمی شہرت یافتہ فنکار میوزک انڈسٹری میں کوئی بڑا دھماکہ کرنے والے ہیں یا یہ ملاقات محض ایک دوستانہ ڈنر تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
atif aslam atif aslam and honey singh new project atif aslam commenting on yo yo honey singh atif aslam new song atif aslam on honey singh atif aslam songs atif aslam x yo yo honey singh honey singh honey singh (musical artist) honey singh all songs honey singh atif aslam song honey singh new song honey singh songs yo yo honey singh yo yo honey singh new song yo yo honey singh vs atif aslam yo yo honey singh vs atif aslam who is the best