سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ سے گہرا لگاؤ ہے اور ان کا دل ایک ہی کھلاڑی کے لیے دھڑکتا ہے—بابر اعظم!
ڈرامہ سیریل دوریاں اور بےرنگ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی دعا زہرہ حال ہی میں دی نائٹ شو ود ایاز سموں میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی، کرکٹ اور اپنی پسندیدگیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اس میں خوش بھی ہیں، کیونکہ وہ “ڈائریکٹ نکاح” پر یقین رکھتی ہیں۔ اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے حوالے سے دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ایماندار ہو، جھوٹ نہ بولے اور کچھ نہ چھپائے۔
مالی حیثیت کے بارے میں ان کا دلچسپ تبصرہ تھا: “اگر وہ ایک جوڑے میں لے جائے گا تو میں کما لوں گی”۔ ان کے مطابق دولت سے زیادہ اخلاص اور ہم آہنگی اہم ہے۔
سوشل میڈیا اور اداکاری کے فرق پر بات کرتے ہوئے دعا زہرہ نے کہا کہ “سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کے لیے سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے، لائٹس سیٹ کرنی ہوتی ہیں، لیکن ڈراموں میں سب کچھ پہلے سے موجود ہوتا ہے، بس ڈائیلاگ بولنے ہوتے ہیں”۔
آخر میں، انہوں نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “میری دعا ہے کہ میں اپنی والدہ کی تمام خواہشات پوری کر سکوں”۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
babar azam babar sleem explains cdr in dua zahra case dua zahra dua zahra case dua zahra comment on babar azam dua zahra crush babar azam dua zahra husband zaheer ahmed bayan dua zahra love dua zahra new video dua zahra nikli babar azam ki fan dua zahra on babar azam dua zahra praised the babar azam dua zahra vlogs dua zahra zaheer ahmed bayan dua zehra dua zehra fight dua zehra tiktok fight between fardeen and dua zehra zain and dua zehra tiktok