اسلام آباد۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر اہلیہ انشا آفریدی سے محبت کا اظہار کیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا۔”
شاہین آفریدی نے مزید لکھا، “ہماری زندگی کو خوبصورت بنانے کا شکریہ۔ میں اور علیار ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے۔” شاہین نے اپنی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انشا کو اپنی محبت، بہترین ساتھی اور بہترین دوست قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے آنے والے سال بھی اسی محبت کے ساتھ گزاریں گے۔