اسلام آباد ۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو لکھے گئے خط پر سینیٹر عرفان صدیقی نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
“خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو
ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے”
عرفان صدیقی نے کہا کہ شبلی فراز کی تصویر دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر شاعری کے انداز میں بات کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی خط و کتابت اس وقت جنم لیتی ہے جب مایوسی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہو۔
انہوں نے کہا، “کبھی آپ مذاکرات کی طرف دوڑتے ہیں، کبھی کسی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہیں، اور پھر کبھی کہتے ہیں کہ ہمارا چینل کھل گیا ہے، لیکن اگلے ہی لمحے 360 صفحات پر مشتمل خط لکھ ڈالتے ہیں۔”