اسلام آباد۔ چیئرمین APMIA محمد بلال خان کی سربراہی میں NAVTTC ہیڈ آفس، اسلام آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں APMIA کی جانب سے سینئر وائس چیئرمین میاں عرفان ظفر، سابق چیئرمین محمد شکیل منیر، اصغر خان اتمان خیل، شیخ محمد رضوان، الیاس محمد، زونل وائس چیئرمین مردان نہاد علی، زونل وائس چیئرمین جہانگیرہ امجد علی آفریدی، زونل وائس چیئرمین مالاکنڈ اکمل خان، سینئر ممبر میاں فرخ منیر، محمد فرحان خان اور مکرم شاہ نے شرکت کی۔ جبکہ NAVTTC کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان، ڈی جی پلاننگ شفیق حسین ڈوگر، نیشنل کوآرڈینیٹر شعیب شہزاد، لیبر اکنامسٹ ڈاکٹر لبنیٰ شہناز، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد کمال اور دیگر نے شرکت کی۔
میٹنگ میں مائننگ اور پروسیسنگ کے لیے لیبر کو ٹریننگ دینے پر اتفاق کیا گیا، جس کے لیے NAVTTC نے APMIA کو 10 زونز نامزد کرنے کو کہا تاکہ ان زونز کی نامزد شدہ فیکٹری یا انڈسٹری کو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی قرار دیا جا سکے اور چیئرمین ایپمیا کی تجویز پر نارتھ اور ساؤتھ زون سے APMIA کی طرف سے دو فوکل پرسنز نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا.
محمد بلال خان (چئیرمین APMIA) اور محمد عامر جان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر NAVTTC) نے میمورینڈم آف انڈرسٹینڈگ (MoU) پر دستخط بھی کیے۔
اس MoU کا مقصد APMIA اور NAVTTC کے درمیان تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے، جس کے تحت ڈائمنشن اسٹون انڈسٹری میں سکل ڈیولیپمنٹ کورسز کو فروغ دینا، لیبر کو مائننگ، پروسیسنگ اور پروڈکٹ کی ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے ٹریننگ دینا اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ ہمارے سیکٹر میں بہتری لائی جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔