اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں واٹر سپلائی کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت ڈی جی اسلام آباد واٹر اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں ڈی جی واٹر اسلام آباد نے واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے بریفننگ دی.
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا فلٹریشن پلانٹس سے ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے. چئیر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ واٹر فلڑیشن پلانٹس میں پانی کی کوالٹی کا ٹیسٹ سہ ماہی بنیادوں پر تھرڈ پارٹی پی سی آر ڈبلیو سے کروایا جائیگا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اسلام آباد شہر میں نصب تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کو فوری یقینی بنایا جائے۔ انہون نے ہداےت کی کہ شہر میں موجود تمام واٹر فلڑیشن پلانٹس کا سروے جلد مکمل کیا جائے.
چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر فنانس کو واٹر فلڑیشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کیلئے ضروری فنڈز کے اجراءکو فوراً یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واٹر فلڑیشن پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے مستقل بنیادوں پر آپریشنل کرنے کے لئے تجاویز پیش کی جا ئیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ راول ڈیم میں پانی کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کا عمل بری امام، بنی گالہ اور سملی ڈیم روڈ کے مقامات پر کیا جارہا ہے جس کے لئے ٹینڈرز کھول دئیے گئے ہیں۔ٹینڈرز کی اسکروٹنی کے بعد جلد ہی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام ہاو¿سنگ سوسائٹیز بھی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فوری تنصیب کو یقینی بنائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد شہر میں ویٹ لینڈ (Wet Land) بنانے کے مزید آپشنز بھی ڈھونڈے جائیں۔