لاہور۔ایپسما شمالی پنجاب کے صدر، ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے بعد پنجاب کے تمام نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 13 جنوری، پیر کے دن سے تمام پرائیویٹ اسکولز طے شدہ شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
ابرار احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ چھٹیوں میں اضافے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر بحال ہو جائیں گی۔