اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ گزشتہ روز دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی، اور الیکشن کمیشن نے آر او (ریٹرننگ آفیسر) سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔