اسلام آباد ۔چیئرمین پرائم منسڑز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان کے وزیر برائے ثقافت، اطلاعات، کھیل، اور یوتھ پالیسی، التینبیک مقصودوف کو CAYA یوتھ سمٹ2025 میں دعوت نامہ کیلئے ٹیلیفونک کال
اسلام آباد۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کرغزستان کے وزیر برائے ثقافت، اطلاعات، کھیل، اور یوتھ پالیسی، التینبیک مقصودوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس (CAYA) یوتھ سمٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جو 26 سے 30 جنوری 2025 تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اس سمٹ میں کامن ویلتھ ایشیائ یوتھ الائنس کا سیکرٹریٹ باقاعدہ کام کا آغاز کرے گا۔
رانا مشہود خان نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان نوجوانوں کے درمیان تعاون اور باہمی حمایت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ چیئرمین رانا مشہود نے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر تعلیم، مہارتوں کی ترقی، اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں، حل کرنے کے لیے سرحد پار شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
رانا مشہود نے کرغز حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا کہ حالیہ واقعے ،جس میں کرغز یونیورسٹی میں پاکستانی طلباءشامل تھے، کرغز حکومت کی فوری اور ہمدردانہ مدد فراہمی کو انہوں نے تسلیم کیا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا ثبوت ملتا ہے۔
وزیر مقصودوف نے خطے کے نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں، خصوصاً CAYA یوتھ سمٹ جیسے اقدامات کو سراہا اور دولت مشترکہ ایشیا کے خطے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
CAYA یوتھ سمٹ 2025 خطے بھر سے نوجوان رہنماو¿ں، پالیسی سازوں، اور دیگر شراکت داروں کو جمع کرے گا تاکہ عالمی چیلنجز، جیسے ماحولیاتی مسائل ، ڈیجیٹل تبدیلی، اور سماجی و اقتصادی شمولیت کے لیے جدت پسندانہ حل تلاش کیے جا سکیں۔ یہ سمٹ پاکستان اور کرغزستان کے نوجوانوں کو ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کو مزید آگے بڑھائے گا۔