لندن۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، باقاعدگی سے ورزش نہ صرف کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ اس کے پھیلاؤ کے امکانات کو بھی کم کر سکتی ہے۔
مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو کینسر کی تشخیص سے 12 ماہ قبل جسمانی طور پر فعال رہے، ان میں کینسر ہونے کے امکانات تقریباً 25 فیصد کم دیکھے گئے۔
تحقیق کے مطابق، جسمانی سرگرمی روایتی علاج کے ساتھ مل کر اس بیماری کے سبب ہونے والی اموات کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
محققین نے اس تحقیق کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی سرگرمی کینسر کے علاج کو زیادہ مؤثر بنانے میں معاون ہو سکتی ہے اور مریضوں کی صحت میں بہتری کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔
یہ تحقیق اس بات پر زور دیتی ہے کہ روزمرہ زندگی میں ورزش کو شامل کرنا صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔