کولمبو۔پاکستان کے اسنوکر کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
کولمبو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کو شکست دی اور یہ کامیابی بغیر کوئی فریم ہارے اپنے نام کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے محمد آصف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔