اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی سیاسی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کے کنوینئر ہوں گے، جبکہ مفتاح اسماعیل پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی منظور کر لیا ہے۔ پارٹی نے 26 جون کو اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں۔
رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے۔