وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے احتجاج کا درست اور مہذب طریقہ اپنا لیا ہے، جو کہ قابل تعریف ہے۔
عطا تارڑ کا بیان
عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی بار پرامن احتجاج کا انداز اپنانا ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہوتا ہے، جس سے زندگی مفلوج نہیں ہوتی اور معمولاتِ زندگی چلتے رہتے ہیں۔
سابقہ احتجاج پر تنقید
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، “کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی علی امین گنڈا پور جلاؤ گھیراؤ اور چڑھائی کے بجائے اسی طرح پرامن احتجاج کرتے۔ قوم جانتی ہے کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ ان کا وطیرہ رہا ہے۔”
یاد رہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور پشاور میں طلبہ سے خطاب کے دوران یونیورسٹی کے لئے کروڑوں روپے فنڈز کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر وہ فنڈز جاری نہ کریں تو طلبہ’’اوووو‘‘ کر کے احتجاج کر سکتے ہیں