ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلقات ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 2001 میں دونوں کے درمیان ایک شدید جھگڑا ہوا تھا، جس دوران سلمان خان نے ایشوریا رائے کو 17ویں منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایشوریا نے سلمان کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے منع کر دیا۔ سلمان خان رات کے وقت ان کے دروازے پر دستک دے رہے تھے، لیکن ایشوریا نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ اس دوران غصے میں آ کر سلمان نے دھمکی دی کہ اگر دروازہ نہ کھولا گیا تو وہ عمارت کی 17ویں منزل سے چھلانگ لگا دیں گے۔
یہ جھگڑا بالآخر رات 3 بجے ختم ہوا جب ایشوریا نے سلمان کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ عینی شاہدین کے مطابق، اس واقعے نے سلمان اور ایشوریا کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کیا۔
بعد ازاں، سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اس واقعے کا اعتراف کیا لیکن کہا کہ بات کو مبالغہ آرائی سے پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق: “اگر کسی رشتے میں لڑائیاں نہ ہوں تو اس میں محبت نہیں ہوتی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ایشوریا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، لیکن جھگڑے ان کے رشتے کا حصہ تھے۔
2002 میں، ایشوریا رائے نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان کا رویہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا تھا۔