نئی دہلی ۔بھارت نے باسمتی چاول کو اپنی پراڈکٹ قرار دلوانے اور پاکستان کی شناخت ختم کروانے کے لیے یورپی عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو اپنا ٹریڈ مارک قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس چاول کو پاکستان کی شناخت تسلیم کیا تھا۔ تاہم، بھارت نے اس فیصلے کے خلاف یورپی عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے تاکہ وہ باسمتی چاول پر اپنی ملکیت کا دعویٰ قائم کر سکے۔
یورپی یونین نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ باسمتی چاول اپنی منفرد خوشبو، لمبے دانے اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور خاص طور پر بریانی اور پلاؤ جیسی ڈشز کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
باسمتی چاول پاکستان اور بھارت دونوں میں پیدا ہوتا ہے اور یورپ میں اس کی برآمد دونوں ممالک کی جانب سے کی جاتی ہے۔ تاہم، بھارت نے کئی بار کوشش کی ہے کہ اسے بطور ٹریڈ مارک اپنی پراڈکٹ کے طور پر رجسٹر کروائے، جس میں اسے پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔