کراچی۔آئی سی سی نے 2025 چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ شاندار ایونٹ 19 فروری کو کراچی میں شروع ہوگا، جس میں 8 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
کراچی اور راولپنڈی میں 3،3 میچز جبکہ لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز منعقد ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، جبکہ گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا پر مشتمل ہے۔
پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، لیکن اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ مقابلہ دبئی میں ہوگا۔ 10 مارچ کو فائنل کے لیے متبادل دن رکھا گیا ہے۔
2025 چیمپئنز ٹرافی شیڈول:
- 19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی
- 20 فروری: بنگلادیش بمقابلہ بھارت، دبئی
- 21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا، کراچی
- 22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
- 23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
- 24 فروری: بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی
- 25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، راولپنڈی
- 26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
- 27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، راولپنڈی
- 28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور
- 1 مارچ: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، کراچی
- 2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی
- 4 مارچ: پہلا سیمی فائنل، دبئی
- 5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل، لاہور
- 9 مارچ: فائنل، لاہور (بھارت کی موجودگی میں فائنل دبئی میں ہوگا)