بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہلائے جانے والے عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر اس کے لیے انہیں ایک مناسب اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران عامر خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل تینوں خان ایک دوسرے سے اس موضوع پر گفتگو کر چکے ہیں، اور اب وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔ جیسے ہی انہیں ایسا اسکرپٹ ملے گا، وہ فوراً اس پر کام شروع کر دیں گے کیونکہ مداح بھی ان تینوں کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کی آرزو رکھتے ہیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ انہیں ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے، اور وہ امید رکھتے ہیں کہ یہ خواب جلد حقیقت بنے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تجویز کا آغاز خود انہوں نے کیا تھا، اور ان کا ماننا ہے کہ اگر تینوں خان ایک ساتھ فلم نہیں کر پائے تو یہ ایک افسوسناک بات ہوگی۔
یہ خبر بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے خوشی کی بات ہے کیونکہ تینوں خانوں کی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کا تصور ہی ایک بڑی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، اور اگر یہ حقیقت بنے تو یہ فلم انڈسٹری میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔