اسلام آباد۔سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات میں ملوث مزید سات افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ان افراد پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ان افراد میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد، اور بابر عظیم شامل ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق، ان افراد نے مختلف واٹس ایپ گروپس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز مواد پھیلایا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔