بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم “جوان” کو جاپان میں ملنے والی زبردست پذیرائی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فلم “جوان” 29 نومبر کو جاپان میں ریلیز ہوئی تھی اور تب سے اسے وہاں بے پناہ محبت مل رہی ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا: “جاپان سے جوان کے لیے ملنے والی محبت کے بارے میں پڑھ رہا ہوں… آپ سب کا شکریہ اور امید ہے کہ آپ اس فلم کو اپنے شاندار ملک میں پسند کریں گے۔ ہم نے یہ فلم بھارت سے دنیا کے لیے بنائی ہے، اور خوشی ہے کہ اسے ہر جگہ سراہا جا رہا ہے۔ میری محبت اور شکریہ ان سب کے لیے جنہوں نے جاپان میں یہ فلم دیکھی۔”
فلم “جوان”، جو کہ ہدایتکار ایٹلی کی تخلیق ہے، جاپان میں ٹون نامی کمپنی کے ذریعے ریلیز کی گئی۔ یہ کمپنی بھارتی فلموں کو جاپانی شائقین تک پہنچانے میں معروف ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی فلم کی مقبولیت واضح تھی کیونکہ 5 جولائی 2024 کو پیشگی بکنگز کا آغاز ہو چکا تھا۔
یہ ایکشن ڈرامہ فلم، جو 2023 میں ریلیز ہوئی، شاہ رخ خان کے ڈبل رول پر مبنی ہے اور بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور عالمی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کما چکی ہے، جس کے بعد اس کا مجموعی بزنس 1,148.32 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔