پاکستانی شوبز کے معروف اداکار منیب بٹ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ اپنی اہلیہ ایمن خان کو ان کی کم عمری کی وجہ سے چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے۔
منیب بٹ نے اپنی اور ایمن کی کہانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لڑکی پسند آجائے تو اسے فوراً شادی کا فیصلہ کرنا چاہیے، کیونکہ ان کے خیال میں “گرل فرینڈ” اور “بوائے فرینڈ” جیسے تعلقات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے ایمن خان سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہی اپنے خاندان کو بتا دیا تھا اور چند ماہ بعد ہی انہوں نے منگنی کر لی۔ ان کی منگنی 2017 کے آغاز میں ہوئی اور 2018 میں انہوں نے شادی کر لی۔
منیب بٹ نے مزید کہا کہ شادی اور والد بننے کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جو انسان کو زیادہ ذمہ دار اور سمجھدار بناتی ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد معمولات میں تبدیلی آ جاتی ہے، اور بیوی زیادہ آزاد نہیں رہنے دیتی۔ خاص طور پر جب وہ دیر سے گھر پہنچتے ہیں، ایمن خان انہیں مسلسل کالز کر کے ان کی خیریت معلوم کرتی ہیں۔
منیب نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اور ایمن خان کی عمروں میں چھ سال کا فرق ہے، لیکن ایمن کی سمجھداری کی وجہ سے وہ انہیں بڑی لگتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے ایمن کو 14 سال کی عمر میں ایک ڈرامے کے سیٹ پر دیکھا تھا، جب وہ خود 19 سال کے تھے۔ اس وقت وہ انہیں چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے، لیکن چند سال بعد جب دوبارہ ملاقات ہوئی، تو دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا، جسے انہوں نے جلد ہی شادی میں بدل لیا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ ایمن خان نے مذاق میں ان سے محبت کا اظہار کیا تھا، لیکن انہوں نے اسے سنجیدگی سے لیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔