پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سلمیٰ حسن نے حالیہ دنوں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی پس منظر کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
شو کے دوران ایک گیم سیگمنٹ میں حصہ لیتے ہوئے، سلمیٰ حسن نے پہلی مرتبہ اپنی والدہ کی نسل اور اپنی مادری زبان کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی مادری زبان اردو نہیں ہے، جس کی وجہ سے کبھی کبھار وہ الفاظ میں غلطی کر سکتی ہیں۔
سلمیٰ حسن نے وضاحت کی کہ ان کی اصل زبان انگریزی ہے کیونکہ ان کی والدہ جزوی طور پر برطانوی تھیں اور ان کی نانی مکمل طور پر برطانوی تھیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اردو کے حروفِ تہجی بخوبی جانتی ہیں اور انہیں پڑھ بھی سکتی ہیں۔
سلمیٰ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز کامیاب کامیڈی سیریل “سب سیٹ ہے” سے کیا، جس کے بعد انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین کے دل جیتے۔
ان کے نمایاں ڈراموں میں “پیار کے صدقے”، “کاہنی”، “بددعا”، “مجھے پیار ہوا تھا”، “فیری ٹیل” اور دیگر شامل ہیں۔ ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل “جان سے پیارا جونی” اور “بھرم” میں اپنی بہترین پرفارمنس دے کر ناظرین کو محظوظ کر رہی ہیں۔