پشاور۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچی، تاہم بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی کی اطلاع ملنے پر نیب ٹیم نے اپنی آمد اور روانگی کا اندراج کرتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق، نیب کی ٹیم دو گاڑیوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی، جہاں وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی نے انہیں بتایا کہ بشریٰ بی بی وہاں موجود نہیں ہیں۔ اس پر نیب ٹیم نے اپنی آمد اور روانگی کا اندراج کرنے کے بعد وہاں سے رخصت لے لی۔
مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم ممکنہ طور پر کل دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے رابطہ کرے گی، اور نیب نے خیبرپختونخوا پولیس سے بھی مدد کے لیے اضافی ٹیم مانگی ہے۔
یہ فیصلہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد کیا گیا۔