پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 99 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ بلاوائیو میں کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔
پاکستان کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز جوڑے۔ تاہم، صائم ایوب 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق نے 50 رنز بنائے لیکن سکندر رضا کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیکن رضوان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان 30 اور طیب طاہر 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فراز اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کی طرف سے کپتان کریگ اروائن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ برائن بینیٹ 37، شان ولیمز 24، ٹیڈیوناشے مارومانی 24، کلائیو مداندے 20، رچرڈ نگاروا 17، سکندر رضا 16، فراز اکرم 5، جوئے لورڈ گمبی 5 اور ڈائن مائرز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کامران غلام اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے پورے ملک کے دل جیت لیے ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔