نئی دہلی ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جارحانہ جنگی منصوبوں کی وجہ سے خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین نیوی نے ایک جوہری آبدوز سے 3500 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی این ایس اریہانت اور اریگھاٹ بھارتی بحریہ کی دو جوہری آبدوزیں ہیں، جو بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اریگھاٹ، جو دوسری جوہری آبدوز ہے، رواں سال اگست میں وشاکھاپٹنم کے شپ بلڈنگ سینٹر میں بھارتی بحری بیڑے کا حصہ بنائی گئی۔
اسی طرز کی ایک تیسری جوہری آبدوز کو بھی لانچ کیا جا چکا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اسے اگلے سال بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔