مشہور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے خواتین کو سڑکوں پر ہونے والی ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ایک طاقتور پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جو معروف برانڈ کے “اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام” کا حصہ ہے۔
ویڈیو میں ایشوریا رائے نے خواتین کو کہا کہ “اگر آپ کو اسٹریٹ ہراسمنٹ کا سامنا ہو تو نظریں چرا کر نہیں چلنا چاہیے۔ اس مسئلے کا سامنا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کریں۔ اپنے لباس یا لپ اسٹک کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ اپنی عزت نفس پر کبھی سمجھوتا نہ کریں۔ یاد رکھیں، اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی۔”
ایشوریا کا یہ پیغام خواتین میں اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف آواز اُٹھانے کا حوصلہ دینے کے لیے تھا، اور اس کے ذریعے انہوں نے اس سنگین مسئلے پر آگاہی پھیلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کے اس اقدام پر انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے بھرپور سراہنا ملی ہے۔
یہ پیغام اس وقت آیا ہے جب ایشوریا اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایشوریا نے اپنی بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں بچن خاندان کے کسی فرد کی موجودگی خاص طور پر ابھیشیک کی غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔
تاہم، ان افواہوں کے بعد ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی کے لیے ایک محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا اور ایک انٹرویو میں کہا کہ ایشوریا کی موجودگی ہی ان کے گھر کی رونق ہے، جس سے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
ایشوریا رائے کا یہ اقدام نہ صرف ہراسانی کے خلاف لڑائی میں اہم ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں چل رہی افواہوں کے بیچ ایک اور مضبوط پیغام ہے کہ کسی بھی صورت میں خواتین کو اپنی عزت اور خود مختاری کا دفاع کرنا چاہیے۔