اٹک ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ ناکہ توڑ کر ہرو پل کراس کر گیا،قافلہ کٹی پہاڑی حسن ابدال کی طرف رواں دواں ہے،قافلہ میں ہزاروں کارکنان شامل ہیں، پولیس کی بھاری نفری کٹی پہاڑی حسن ابدال میں موجود ہے،پی ٹی آئی کے قافلے پر ضلع اٹک کی حدود میں کٹی پہاڑی پر پولیس کی شدید شیلنگ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پورا کا قافلہ صبح سات بجے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا ،جگہ جگہ رکاوٹیں ہونے کے باعث قافلے کو ہروپل کراس کرنے میں مشکلات پیش آئیں تاہم کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں اور قافلہ کٹی پہاڑی کی جانب سے روانہ ہوا تاہم کٹی پہاڑی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی ،آخری اطلاع تک علی امین کا قافلہ کٹی پہاڑی پر موجود ہے جہاں پر جھڑپیں جاری ہیں ۔