لاہور: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج اپنی 51 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام بھیجا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا، “سالگرہ مبارک ہو، مریم بیٹی! آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی آپ کا مقدر ہو۔ آپ کی محنت اور عزم ہمارے مشترکہ مقصد کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔ اللہ کرے یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی اور بے شمار نعمتیں لے کر آئے۔”
وزیر اعلیٰ پنجاب کو پارٹی کے دیگر رہنماؤں، کارکنوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔
مریم نواز 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ 2012 میں انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔
1992 میں مریم نواز نے 19 سال کی عمر میں پاکستانی فوج کے کیپٹن اور اپنے والد وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی آفیسر محمد صفدر اعوان سے شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں: جنید، ماہنور اور مہر النساء۔